جعفریہ پریس پاکستان سرگودھا
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سلطان المدارس میں مفسر قرآن آیت اللہ محمد حسین نجفی اعلی اللہ کی برسی کے دو روزہ اجتماع میں شرکت کی اور سالانہ اجتماع سے خطاب کیا اجتماع میں ملک بھر سے شخصیات مدارس کے وفود ذاکرین اور علماء کرام نے شرکت کی تقریب میں طلاب کی عمامہ گزاری کی تقریب بھی منعقد ہوئی مرکزی سیکرٹری جنرل نے مرحوم شیخ محمد حسین نجفی کی علمی قومی خدمات کو سراہا





