شیعہ علماء کونسل پاکستا ن نے ہرسال کی طرح امسال بھی یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیاہے ، اسی سلسلے میں مرکزی القدس کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی کمیٹی کے سربراہ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے نائب سربراہ علامہ عارف حسین واحدی سمیت دیگر تنظیم عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر القدس ریلیوں کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا جبکہ علامہ حسین واحدی نے اجلاس کو القدس ریلیوں کے حوالے سے بریفنگ دی، بعد ازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی 22رمضان المبارک،10جولائی 2015ء بروز جمعۃالمبارک کوملک بھر میں یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر چھ دہائیوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور بیت المقدس کی یہودی تسلط سے آزادی کیلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہاکہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جن کی مثالیں ڈھونڈے نہیں ملتیں ،یوم القدس ہرسال کی طرح امسال بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے کیوں آواز بلند نہیں کی جاتی، کیوں انسانی حقوق کی تنظیموں کو بشیریت کے مسلے جانیوالے حقوق نظر نہیں آتے، کیوں گلی گلی اور کوچو ں میں معصوم بچوں کا بہتاہوا خون نظر نہیں آتا، کیا خون مسلم اتنا ارزاں ہوگیاہے کہ بین الاقوامی دنیا کی طرح اسلامی دنیا میں بھی شہر خموشاں جیسی بے حسی و خاموشی نظر آرہی ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے صوبائی و ضلعی القدس کمیٹیوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ قبلہ اول بیت المقدس کی اسرائیلی تسلط سے بازیابی کیلئے نکالی جانیوالی القدس ریلیوں بارے عوام میں بھی آگاہی مہم تیز کریں اور مختلف مکاتب فکر سے بھی اس سلسلے میں رابطے کرکے انہیں دعوت فکردیں ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کرے، انہوں نے کہاکہ القدس ریلیوں میں تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔آبپارہ اسلام آباد میں حسب سابق ریلی نکالی جائیگی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات