تازه خبریں

احمد لدھیانوی تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار ۔۔۔ حکمت عملی کا نتیجہ

قائد ملت جعفریہ پاکستانکی بصیرت افروز حکمت عملی اور سرپرستی میں سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ (لگل ایڈوائزر ٹو قائد محترم )سید مسعود الحسن ترمذی ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل جھنگ ،میاں مظفر عباس اُمیدوار پی پی 78جھنگ (ii)، مہر مظہر عباس قدیانہ ایڈووکیٹ جھنگ کی کاوشوں سے احمد لدھیانوی نااہلی کیس میں کامیابی ۔جھنگ : صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ iiکے ضمنی الیکشن یکم دسمبر 2016میں اُمیدوار تکفیری گروہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کو 11دسمبر کے روز لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس قاسم خان اور مسٹر جسٹس شمس مرزا پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سے تاحیات نااہل کرایا گیا تھا ۔جس پر تکفیری گروہ کے سربراہ احمد لدھیانوی نے لاہور ہائی کورٹ لاہور بنچ میں نظرثانی کی اپیل دائر کی ،جس کی سرسری سماعت الیکشن سے چھ روز قبل مسٹر جسٹس شاہد جمیل ،مسٹر جسٹس فیصل زمان ،مسٹر جسٹس شاہد کریم پر مشتمل فل بینچ نے کی ،درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے لدھیانوی کو الیکشن میں حصہ لینے کی مشرتوط اجازت دی ۔جس کے بعد کیس پر بھرپور توجہ دی گئی ،جس کے نتیجہ میں مورخہ 14دسمبر 2016ء کو مذکورہ فل بینچ نے دوبارہ لدھیانوی کیس کی سماعت ہوئی ۔لدھیانوی کی جانب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،فل بینچ نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد لدھیانوی کی نظر ثانی اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ۔