تازه خبریں

مسلم لیگ ن کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے پاکستان سے مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ملاقات
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ سے مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

راولپنڈی/اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان سید ساجد علی نقوی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کے انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت وفاقی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کی، جبکہ وفد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے باہمی تعاون، روابط اور سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سکندر عباس گیلانی اور قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کے قیام اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے ان کی جماعت بھرپور طریقے سے سیاسی میدان میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت اور مشاورت جمہوری عمل کا حصہ ہے، اور پیش کی جانے والی تجاویز پر غور و خوض کے بعد مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔

تصاویر دیکھیں