ارباب اقتدار گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کو یقینی بنائیں ۔
صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی غفلت اور خطے کے مسائل سے عدم دلچسپی کا واضح ثبوت سکردو روڈ کا حالت زار ہے۔
اس خطے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ وطن کی دفاع ، اور شعبہ سیاحت کی ترقی اس شاہراہ سے وابستہ ہے۔
( علامہ شیخ فدا حسن عبادی صدر اسلامی تحریک بلتستان)
سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے سکردو گلگت روڈ کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ارباب اقتدار گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ یہ سڑک اس خطے کی تعمیر و ترقی کا واحد ذریعہ ہے۔ اس شاہرا ہ کی تعمیر سے وطن عزیز کا دفاع بھی مضبوط ہوگا ۔ ملک کے ارباب اقتدار کی نا عاقبت اندیشی کا نتیجہ ہے کہ ملک کے شمالی خطوں کی سیاحت ختم ہو گی صرف گلگت بلتستان کا خطہ باقی بچا ہے۔ اس شاہرا ہ کی تعمیر سے اس خطے کی سیاحت کو تقویت ملے گا گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ارباب اقتدار اس خطے کے غیور محب وطن لوگوں کی دیرینہ مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے اس اہم شاہراہ کی تعمیر جلد از جلد کر کے اس خطے کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ دفاع وطن کو بھی مضبوط بنائیں۔ اور ملک کی سیاحت کے شعبے کو ترقی کے راہوں پر گامزن کرئے۔ ایک طویل عرصے سے یہاں کے عوام مطالبہ کر رہا ہے اور ارباب اقتدار کو ٹس سے مس نہیں یہ بے شرمی کی انتہا ہے ۔ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا نعرہ لیکر آنے والے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں کی غفلت اور خطے کے مسائل کے حل سے عدم دلچسپی کا واضح ثبوت سکردو گلگت روڈ کا حالت زار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کی تعمیر تک خاموش نہیں رہینگے۔ہم اسمبلی کے معزز اراکین سے بھی اس مسئلے کے حل میں بنیادی کردار کی توقع رکھتے ہیں ۔ساتھ یہ بھی کہیں گے کہ آنے والی نسلوں کی بد دعاوں سے بھی بچیں۔ اس کے ساتھ ریاست پاکستان سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر کے لیے اثباتی قدم اٹھائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here