اسرائیل ناجائز ریاست کیساتھ دھوکے باز، بین الاقوامی اعتماد کھوچکا، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
انبیاء کی مقدس سرزمین فلسطین سے اسکے اصل ورثاء کو بے دخل کرنے کے علاوہ ناجائز ریاست نے استعماری قوتوں کے ساتھ مل کر عورتوں، بچوں، اور بزرگ شہریوں کو تہہ تیغ کردیا،آج کس منہ سے نیا دھوکہ دینا چاہتاہے؟قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد 19 مارچ2022 ء (جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اسرائیلی ریاست جسکا وجود ناجائزہے، عالمی استعمار مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے،صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو تیار نہیں، اب نئے انداز میں یہ دھوکے باز ریاست بین الاقوامی دنیا باالخصوص مسلم دنیا کو دھوکہ دینا چاہتی ہے، جس نے انبیاء کی مقدس سرزمین سے اس کے اصل ورثا ء کو بے دخل کردیا اور اب ایک نئے انداز میں دنیا کو دھوکہ دینا چاہتاہے مگر وہ بین الاقوامی اعتماد کھوچکا، دنیا اس دھوکہ بازی سے خبردار رہے، اسرائیل کے حوالے سے عالمی دہرا معیار عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیلی عہدیداروں کی جانب سے بین الاقوامی ایکسپو میں ان کے بیانات پراپنے رد عمل میں کیا جس میں اسرائیلی عہدیداروں نے نئی مساجد کی تعمیر اور حلال فوڈ کیساتھ معاہدہ ابراہیمی کا تذکرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو اسرائیل میں مدعو کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہاکہ اسرائیل کا وجود مشرق وسطیٰ میں ناجائز اور قابض و ظالم سے زیادہ کچھ نہیں، اب ایک نئے دھوکے اور عیاری کے انداز میں اس کے مصداق کہ ”نیاجال لائے پرانے شکاری“ نام نہاد معاہدہ ابراہیمی کے عنوان سے مسلم ممالک اور باالخصوص مسلم امہ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں کہ تل ابیب کے اطراف میں مساجد و حلال فوڈ کے انتظامات اور بیت المقدس میں نماز کی سہولیات بارے دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں اور کہتے ہیں دروازے کھول رہے ہیں مگر افسوس اس ناجائز ریاست نے پہلے انبیاء کی مقدس سرزمین پر بسنے والے اس کے حقیقی ورثا پر انہی کی زمین کو استعمار کی پشت پناہی سے تنگ کیا، انہیں شدید ذہنی و معاشرتی اور معاشی الجھنوں کا شکار کیا اور پھر ظلم کی تمام حدیں پار کرکے قبضہ کیا، مساجد سے لے کر گھروں تک مسمار کردیئے، مرد و خواتین سمیت بزرگ و بچوں تک پر بھی رحم نہ کیا،بیت المقدس سے مسلمانوں کو بے دخل کردیا اور آج مظلوموں کے خون پر کھڑے ہوکر پھر ”پارسائی“ کے دعوے؟ یہ کھلا دھوکہ ہے بین الاقوامی دنیا اور سنجیدہ فکر حلقے کبھی بھی اس دھوکہ بازی میں نہیں آئینگے، اسرائیل بین الاقوامی سطح پر اعتماد کھوچکا مگر نئے انداز میں دھوکہ دینا چاہتاہے جسے تمام باضمیر انسان نہ صرف ناکام بنائینگے بلکہ اسے آنے والے وقت میں مزید بے نقاب بھی کرینگے، اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کے حوالے سے بین الاقوامی دہرے معیار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کا دہرا معیار عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت