جعفریہ پریس – اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے ایک اعلٰی سطحی وفد نے اسلام آباد میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ایس یو سی جی بی کے صوبائی صدرعلامہ آغا سید محمد عباس رضوی کی سربراہی میں ملنے والے وفد میں صدر ایس یو سی گلگت علامہ شیخ مرزا علی، صدر ایس یو سی بلتستان علامہ شیخ فدا حسن عبادی، آغا باقر رضوی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل کے وفد نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو مظاہرین کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گندم سبسڈی کی بحالی کیلئے خصوصی طور پر کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر وزیراعلٰی مہدی شاہ نے شیعہ علماء کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت کردار ادا کرنے والے علماء کرام ہمارے سر کا تاج ہیں، مگر حالیہ دھرنوں میں ہمارے خلاف بعض راہنماوں کی جانب سے جو نازیبا تقاریر کی گئیں وہ قابل افسوس ہیں، تاہم میں انہیں معاف کرتا ہوں۔ اختلاف نظر رکھنا ہر فرد کا جمہوری حق ہے اور ہم نے اسے تسلیم کیا اور کسی کو دھرنوں سے نہیں روکا، مگر اختلاف کو بھی اخلاقی حدود میں رکھا جائے تو بہتر رہیگا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مدبرانہ کردار کی بھی تعریف کی۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد