اسلامی تحریک سکردو کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کرکے الیکشن میں پری پول ریگنگ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، بلتستان کے مختلف ایریاء کے لوگوں کو ان کے مرضی کے بغیر سکردو حلقہ ایک اور دوسے ووٹر لسٹوں میں سے نام غائب کرکے ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ایسے میں عدالت کو انصاف کا نظام قائم کرنے ہون گے اور اس حوالے سے ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلے گھر گھر جا کر لوگوں سے رائے لینے کی ضرورت ہے۔سکردو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان سکردو کے رہنما عباس سفیرایڈوکیٹ، شیخ محمد رضا، محمد شبیر، سید محمد علی موسوی اور شیخ احمد ترابی و دیگر نے پریس کانفرنس سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بوجھ کر ووٹر لسٹوں میں درستگی کیلے وقت کم دیا گیا جس سے بہت ووٹر لسٹوں میں بہت زیادہ کمی آئی ہے اور الیکشن میں ووٹ کاسٹ میں بھی کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو اور حلقہ سکردو ایک میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ مقیم ہے اگر سکردو کے عبداللہ ہسپتال ایریا میں دیکھا جائے وہاں گلتری اور دیگر دیگر باڈر ایریاء کے لوگ ہزاروں کی تعداد میں بستے ہیں لیکن اس وقت صرف بارہ ووٹ درج ہے اس کے ساتھ گلتری تحصیل کے پھولٹکس اس وقت مکمل خالی ہے اور وہاں کی آبادی اس وقت سکردو میں مقیم ہے اور کئی دہائیوں سے یہ لوگ سکردو میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں لیکن اس وقت ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ہم نے سپریم ایپلیٹ کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے اور ہمیں عدالت سے توقع ہے کہ اس پر ایکشن لیکر انصاف فراہم کریں گے انہون نے کہا کہ حکومت نے آسان کام کو نہایت ہی پیچیدہ بنایا اور 85فیصد آبادی کو ووٹر لسٹوں میں درستگی کرنے کیلے ڈسپلے سنٹرز پر بلائے جوکہ سراسر غلط کام تھا اس کے بجائے اگر لوگوں کے گھروں میں بہیجتے تو آسانی بھی پیدا ہوتی تھی اور لوگون کی رائے بھی سامنے اجاتے تھے۔انہون نے کہا الیکشن میں سوچی سمجھی سازش کے تحت دھاندلی کرنے کیلے حکومتی پارٹی کو فارم 15 بنڈل کے حساب سے دے رہے ہیں جبکہ دیگر بندوں فارم ختم ہونے کا بہانہ بنا کر فوٹو کاپی جاری کیے ہیں اور رسید بھی نہیں دے رہے ہیں جوکہ بہت برا بلنڈر ہے۔اگر بعد میں فوٹو کاپی قبول نہ کرے تو اسکا زمہ دار الیکشن کمشنر پر ہوں گی۔انہون نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہونے نہیں دیں گے جو یہ سوچ رہے ہیں کہ دھاندلی کریں گے وہ احمقوں کی جنت مین رہتے ہیں ۔