اسلامی تحریک پاکستان جی بی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ، علامہ عارف واحدی
پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جارہی ہے ، تمام حلقوں سے اُمیدواروں کے نام طلب کر لئے ہیں ، مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک
نگران حکومت کا اعلان ہو نا مستحسن اقدام ہے ، توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کویقینی بنائے گی ، کارکنا ن تیار رہیں۔
روالپنڈی /اسلام آباد 24جون 2020ء( جعفریہ پریس پاکستان )اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2020ءمیں ہورہے ہیں ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت و نگرانی میں اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ، عہدیداران و کارکنان تیاری کرلیں ۔علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھاکہ پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جارہی ہے اور تمام حلقوں سے اُمیدواروں کے نام طلب کر لیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نگران حکومت کا اعلان ہو نا مستحسن اقدام ہے ، توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کویقینی بنائے گی ۔اور اسلامی تحریک پاکستان کا وفد عنقریب گلگت بلتستان کا دورہ کرے گاتمام مروجہ اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ،انہوںنے مزید کہاکہ اسلامی تحریک کے ساتھ مختلف سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے غور و خوض جار ی ہے ۔علامہ عارف حسین واحدی نے اس بات کا عز م کیا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کےلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملی پلیٹ فارم ”اسلامی تحریک پاکستان“ گلگت بلتستان میں عوام کی ایک مضبوط آواز اور پہچان ہے ، گلگت بلتستان کا ہرباشعور شخص اپنے قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر آمادہ ہیںمستقبل میں ہونے والے انتخابات میںاسلامی تحریک پاکستان ایک مضبوط سیاسی جماعت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گی اور انشاا۔۔۔ہ انتخابات2020ءمیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت