تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کا ویڈیو لنک اجلاس اہم فیصلہ جات

اسلامی تحریک پاکستان کا ویڈیو لنک اجلاس اہم فیصلہ جات

جعفریہ پریس پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا وڈیولنک جلاس وڈیولنک اجلاس علامہ سید ساجد علی نقوی کی سر پرستی سیاسی سیل کے سربراہ علامہ شبیر حسین میثمی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار اسلام آباد اراولپنڈی 11 دسمبر 2023) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا وڈیولنک اجلاس علامہ سید ساجد علی نقوی سر براہ اسلامی تحریک پاکستان کی سرپرستی ، سیاسی سیل کے سربراہ علامہ شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جسمیں مرکزی سیاسی میل کے ممبران نے وڈیو لنک شرکت کی اور ملک کے قومی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے پر مشاورت کی گئی۔ ایجنڈے کے مطابق سربراہ سیاسی سیل نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی رپورٹ پیش کی ، جس کے بعد وڈیو لنک پر تمام ممبران نے قومی انتخابات، حلقہ بندیوں اور اُمیدوراں کے ناموں پر غور ، ورکرز کنونشن سمیت متفرق امور پر تجزیے اور تجاویز پیش کی گئیں۔ سیاسی سیل کے اجلاس میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور کیا گیا اور مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز کو عملی جامہ پہنانے پر سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان سے دیگر جماعتوں کے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔