31مئی2018 ڈیرہ اسماعیل خان
اسلامی تحریک پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے شہداء کے خانوادے کے اعزاز میں افطار کا اہتمام
ولادت باسعادت شہزادہ کونین سبط پیغمبر حضرت امام حسن ؑ کے مبارک موقع پر جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین ؑ ڈیرہ اسماعیل خان کے سبزہ زار میں اسلامی تحریک پاکستان کی طرف سے خانوادہ شہداء کی تجلیل و قدردانی کرتے ہوئے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ جسمیں شہداء کے ورثاء اور شہداء کے یتامیٰ نے بھر پور شرکت کی ۔
اس پر مسرت موقع پر خانوادہ شہداء سے اسلامی تحریک کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے وہ کبھی مرتا نہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر اسکا عقیدہ و نظریہ زندہ ہے تو سمجھو وہ زندہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کو شہدائے کربلا کے ساتھ اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ہمیں انے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
اسکے بعد پر تکلف افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ نماز علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں با جماعت ادا کی گئی ۔ اور بعد میں شرکاء کو پر تکلف عشائی دیا گیا ۔
شرکاء نے علامہ محمد رمضان توقیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہمیشہ وقتاً فوقتاً خانوادہ شہداء کی خبر گیری کرتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر دے ۔