• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان نے جی بی حکومت میں شمولیت کی حکومتی پیشکش قبول کر لی
جی بی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری نے معاہدے پر دستخط کیے
جی بی کی عوام کی ترقی و خوشحالی میں یہ معاہدہ ثمر آور ثابت ہوگا۔ خالد خورشید، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی
اسلام آباد:-
30 مئی 2022
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان نے جی بی میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت میں شمولیت کی دی گئی حکومتی پیشکش قبول کر لی ہے۔ یہ پیشکش وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جانب سے جی بی کی عوام کے بہترین مفاد میں گزشتہ دنوں آئی ٹی پی گلگت بلتستان کے عمائدین کو دی گئی تھی جس پر جی بی حکومت اور آئی ٹی پی جی بی کے رہنماؤں کے اجلاس میں دوطرفہ معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ اور اس پیش رفت کے بعد آج گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے معاہدے پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور سابق گورنر راجہ جلال مقپون جبکہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری نے دستخط کیے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے کابینہ کے ممبرز بھی موجود تھے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جبکہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے جانب سے جی بی کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ جی بی کی عوام کی خوشحالی کے لیے ثمر آور ثابت ہو گا۔