تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر سمبلی گلگت بلتستان محمد علی شیخ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہزاروں افراد شریک فضا سوگوار

اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر قانون ساز اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر محمد علی شیخ کی نمازہ جنازہ مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت میں مولانا اقبال کی اقتدائ میں ادا کردی گئی نمازہ جنازہ میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی، ڈپٹی اسپیکر اسمبلی میر جعفر اللہ،   سابق وزیر اسلامی تحریک پاکستان دیدار علی،اسپیکر فدا محمد ناشاد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ممبر اسلامی تحریک پاکستان کیپٹن سکندر علی ، اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر اسمبلی کیپٹن شفیع محمد خان ، صوبائی وزراء و گلگت بلتستان کونسل کے اراکین سمیت سیاسی مذہبی شخصیات نے شرکت کی محمد علی شیخ 8 جون 2015 کے الیکشن میں اسلامی تحریک پاکستان کے ٹکٹ پر رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے محمد علی شیخ سابق ممبر ناردرن ایریاز ممتاز عالم دین شیخ مشیر خوارک شیخ علی حیدر نجفی کے فرزند تھے

تصاویر اور ویڈیوز کے لئے کلک کریں