گلگت:
سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماء کونسل پاکستان) علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی وزیر اعلی گلگت بلتستان جناب گلبر خان صاحب سے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات، موجودہ گلگت بلتستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مقامی ذمہ داران نے مختلف مسائل پر حکومت کی جانب سے سنجیدہ فوری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر حکومت کی جانب سے فوری اقدامات پر وزیر اعلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صوبائی صدر گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد، سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ و دیگر معزز ذمہ داران بھی ہمراہ موجود تھے۔