وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اورآئی ٹی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملاقات
ملاقات میں علامہ عارف واحدی، علامہ ناظر تقوی اور زاہد علی آخونزادہ بھی موجود
ملاقات میں قومی، ملی اور سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی روابط پر اتفاق
راولپنڈی /اسلام آباد 7 جولائی 2022ء( جعفریہ پریس ) پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ سید اسد عالم نقوی، سید حسن ترمذی اور قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے موجودہ صورتحال میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قومی، سیاسی مسائل میں تعاون کی اپیل کی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سیاسی، مذہبی اور امن و امان کی صورتحال کو اہم قرار دیتے ہوئے مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں تمام مسائل کے حل کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔



