تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا اہم اجلاس اسکردو میں ہوا

اکتوبر 2017
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا اہم اجلاس علاقائی کیمپ آفس سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حجتہ الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی نے کی ۔۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی اور ضلع سکردو کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد رضا بہشتی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے اہم معاملات اور تنظیمی امور زیر غور لاے گے۔ اجلاس میں گلگت میں قومی جماعت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے اہم نکات اور پروگرامز کو عملی جامعہ پہنانے کے حوالے سے اہم مشورے اور مشاورت کی گئی۔ اور گلگت بلتستان کے اہم مسائل کے حل کے لیے جد جہد کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں علاقہ شگر کے اہم کیس میں مصالحت کے بابت مشاورت ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر حال میں مرحوم ہونے والے سماجی شخصیت حاجی عباس صد پارہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔