تازه خبریں

تہران میں مصلیٰ امام خمینیؒ کی تقریبِ تکریمِ شہداء میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی شہداء انقلاب اسلامی کے جسدِ خاکی پر حاضری دے رہے ہیں۔

تہران: قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی تقریبِ تکریمِ شہداء میں شرکت، شہداء انقلاب اسلامی کو خراجِ عقیدت

تہران: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی تقریبِ تکریمِ شہداء میں شرکت، شہداء انقلاب اسلامی کو خراجِ عقیدت

تہران: قائد ملت جعفریہ پاکستان، آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے تہران میں مصلیٰ امام خمینیؒ میں منعقدہ عظیم الشان تقریبِ تکریمِ شہداء میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شہداء انقلاب اسلامی کے جسدِ خاکی پر حاضری دے کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں ایران کی اعلیٰ سیاسی، مذہبی اور عسکری شخصیات سمیت مختلف اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء ، اور وفود نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد، استقامت اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء انقلاب اسلامی کی بے مثال قربانیوں کو امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حق، عدل، آزادی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے پیش کی جانے والی یہ قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، جو آنے والی نسلوں کو بھی ظلم و استکبار کے خلاف ثابت قدم رہنے کا درس دیتی رہیں گی۔

انہوں نے شہداء کے جسدِ خاکی پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

تقریب کے دوران مختلف ممالک کے علماء اور اسلامی شخصیات نے بھی شہداء کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔