اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا اہم اجلاس سکردو میں منعقد
علامہ آغا سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہائش گاہ پر اہم سیاسی اجلاس ۔
آستانا ، کشمراہ ،گونڈ اور نیانیور کے سرکردہ گان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ آغا سید محمد عباس رضوی اور عمائدین نے الیکشن ٢٠٢٠ کے ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ اور اسلامی تحریک خصوصا قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کے جانب سے ملک وقوم کے لیے حکیمانہ رہنمائی اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اور مستقبل میں بھی عوام کی فلاح وبہبود سمیت ہر میدان میں قیادت اور جماعت کے پرچم تلے متحد ہوکر اپنی اجتماعی جد وجہد کو منظم طریقے بروے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اور الیکشن ٢٠٢٠ کے سلسلے میں شرکاے اجلاس نے باالاتفاق علامہ سید محمد عباس رضوی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مقدس پلیٹ فارم اور جماعت کے منتخب امیدوار جناب محمد شبیر حافظی سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ علامہ سید محمد عباس رضوی نے تمام شرکاے اجلاس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور فرمایا آج سے میرا غریب خانہ بطور دفتر کام کریگا۔ خدا قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا سایہ تادیر ملت اسلامیہ پر قائم ودائم رکھیں۔ اور ملت اسلامیہ کو ہر وقت اور ہر میدان کامیاب وکامران فرمائیں۔ آغا صاحب کے اختتامی دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔