سکردو(جعفریہ پریس) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت حجتہ الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک پاکستان و ممبر گلگت بلتستان کونسل علاقائی کیمپ آفس سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی
ضلع سکردو کے صدر علامہ شیخ محمد رضا بہشتی ،علامہ سید محمد علی موسوی ، جناب یوسف اخوند زادہ ،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان محمد شبیر حافظی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقائی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اور گلگت بلتستان کے اہم علاقائی اور قومی مسائل کے حل کے لیے باہم مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی بابت جد وجہد کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور اقتصادی راہداری کے منصوبے میں گلگت بلتستان کی حیثیت اور حصہ داری سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں گزشتہ روز اسلام آباد کے نزدیک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے جہاز کے سانحہ کو انتہائی اندوہناک قرار دیتے ہوئے اس ناگہانی حادثے کو قومی نقصان قرار دیا ۔ اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور جان بحق لوگوں کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے پر ذور مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ کی شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق منظر عام پر لائی جائے ۔ اور متاثرہ لوگوں کے ورثا کی حتی المقدور دل جوئی کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد از جلد صوبائی کابینہ سمیت سیاسی سیل کا اجلاس بلایا جائے گا اس میں قومی علاقائی مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی صدر نے جعفریہ اسٹوڈنٹس بلتستان کے کارکردگیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورتنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے اور فعالیت پر ذور دیا ۔ اجلاس کے اختتام پر بازوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان مرحوم سید وزارت حسین نقوی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔