اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام علماء کا مشترکہ اجلاس
جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر حجتہ الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی کی صدارت میں آج علماے بلتستان کا اہم اجلاس دفتر اسلامی تحریک سکردو میں منعقد ہوا اور اجلاس میں زائرین حضرت اما م حسین علیہ الاسلام کے راستے میں مشکلات اور حکومتی اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ہتک آمیز رویوں سمیت سہولیات نہ ہونے کی وجہ زائرین کی اموت اور غفلت کی بنیاد پر زائرہ کی موت, اسکے علاوہ دیگر مسائل جن میں ملک بھر میں عزاداری سید الشہدا علیہ الاسلام کے راستے میں بے جا رکاوٹیں اور گھروں اور چاردیواری کے اندر مجالس عزا پر ایف آئی آر وغیرہ کا اندراج, گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے حکومت کے رویے اور سہل انگاری اور امن وامان کے حوالے سے باہم اظہار خیال کے بعد علماے بلتستان نے قبلہ علامہ سید محمد عباس رضوی کی قیادت میں ایک پر امن ریلی کی شکل میں کمشنر بلتستان ڈویژن کے دفتر جاکر ایک مفصل یاداشت پیش کی .اور علماے بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام ملی وقومی مسائل(مذہبی عقیدے کی آزادی,زائرین کے مسائل,یمن سعودی تنازعہ میں پاکستان کی کمزور اور نامناسب موقف ,شیڈول فورتھ اور علماء کی توہین, بلاجواز گرفتاریاں,منشیات کی لعنت وغیرہ ) سے کمشنر بلتستان , ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سکردو کو آگاہ کیا .
کمشنر بلتستان ڈویژن جناب حمزہ سالک نے علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑے مہذب انداز میں ان مسائل کو حل کرانے کے فی الفور مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کا وعدہ کیا اور ضمنی مسائل کے حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کی