گلگت: 1 نومبر 2022
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ایک پر وقار تنظیمی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں خصوصی طور پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شرکت و خطاب کیا اور جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر فرزند شہید رضوی سید حسین رضوی ،آغا شیخ میرزا علی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ،محمد علی قائد،رکن اسمبلی ایوب وزیری سمیت مقامی عمائدین علماء کرام تنظیمی شخصیات سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی