تازه خبریں

اسلامی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی مشاورتی اجلاس میں شرکت

اسلامی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی مشاورتی اجلاس میں شرکت

“دہشتگردی کے خلاف قوم کا اتحاد” کے عنوان سے ایک اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جنہوں نے دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس اہم اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کےمرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور صوبائی صدر اسلامی تحریک خیبرپختونخواہ جناب وسیم اظہر ترابی نے بھی شرکت کی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ رہنماؤں نے قوم کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی تاکہ دہشتگردی جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور قومی اتحاد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔