• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

اسلامی ثقافت کے فروغ اور اتحاد امت سے ہی مسلمان طاغوتی طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ غیر اسلامی تہذیب کی یلغار اور اس کی ترویج ہے ، اسلامی ثقافت کے فروغ اور اتحاد امت سے ہی مسلمان طاغوتی طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں، پاکستان میں اسلامی ثقافت و ترویج کرکے مسائل کا حل نکالا جاسکتاہے، باہمی روابط کو فروغ دے کر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روضہ اما م حسینؑ کی جانب سے المصطفی آڈیٹیوریم جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں منعقدہ ہفتہ ثقافت نسیم کربلابین الاقوامی اسلامی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک بھر سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور جیدعلمائے کرام نے شرکت کی ۔ اسلامی نمائش میں جامعہ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ افتخار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ شیخ محمد حسن جعفری ،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی ،شیخ محمد اکرم ایم این اے جھنگ سمیت دیگر رہنماؤں کو دعوت دی گئی تھی جنہوں نے نمائش میں شرکت کرکے اسلامی کتب، مقا بلہ جات ،چلڈرن کارنر،دینی معلوماتی و تفریحی سٹالز،تصویری نمائش ،قرات کے مقابلہ جات ،علمی سیمینار،قرآن پاک کے نسخوں ، کربلائے معلی، نجف و مشہد اشرف سمیت دیگر مزارات مقدسہ کی تصاویر سمیت اسلامی تاریخی اشیاء کی نمائش و پروگرام کو ایک بڑی کاوش و اسلام کی ترویج کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ۔
نمائش کے شرکاء کے اعزاز میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے عصرانہ بھی دیاگیا۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پاکستا ن، اسلام اور امت مسلمہ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز میں اولاً ملک و ملت اسلامیہ پر غیر اسلامی تہذیب کی یلغار اور اس غیراسلامی تہذیب کی ترویج ہے جسے اسلامی تہذیب، ثقافت کی شناخت ، پہچان اور اسلامی ثقافت کے فروغ سے بچایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے اور ہمیں باہمی روابط کے فروغ اور اتحاد امت کیلئے پہلے سے زیادہ کوششیں کرنا ہونگی تبھی پاکستان سمیت اسلامی دنیا اس طاغوتی تہذیب اور یلغار کا بہتر انداز میں مقابلہ کرکے اسے شکست دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں مسلمانوں کے خلاف سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں جنہیں باہمی روابط کے فروغ اور اتحاد امت کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے سے ختم کیا جاسکتاہے اور ان سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین اقدام اٹھانے پر جامعہ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کربلا معلی سے آئے معزز مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔