اسلام آباد،جے ایس او پاکستان کے زیر اہتمام چار روزہ مرکزی تعمیر سیرت و تعمیر مستقبل تعلیمی کنونشن جاری چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں شریک طلباء سے علامہ رمضان توقیر،علامہ شہنشاہ نقوی ، علامہ شبیر حسن میثمی ، علامہ شفاء نجفی سمیت دیگر علماء کا خطاب تعمیر سیرت و تعمیر مستقبل تعلیمی کنونشن کا مقصد جے ایس او کے طلباء میں فکری ،علمی و مذ ہبی شعور بیدار کرنا ہے۔حسن عباس مرکزی صدرجے ایس او اسلام آباد29 جولائی 2017 ( ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرحسن عباس نے جامعہ امام صادق G-9/2 کراچی کمپنی اسلام آبادمیں چار روزہ تعمیرِ سیرت و تربیتی ورکشاپ / تعمیر مستقبل تعلیمی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چار روزہ مرکزی تعمیر سیرت و تعمیر مستقبل تعلیمی کنونشن کا مقصد جے ایس او کے طلباء میں فکری ،علمی،و مذ ہبی شعور بیدار کرنا ہے۔چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں شریک طلباء سے علامہ رمضان توقیر،علامہ شہنشاہ نقوی ، علامہ شبیر حسن میثمی ، علامہ شفاء نجفی سمیت دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء قوم کا سرمایا ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ اگر زندگی میں کوئی مقصد اور ہدف نا ہو تو کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے سفر وصیلہ ظفر ہے اور آپ کا یہ سفر سفرِ ہدایت ہونا چاہئے آپ یہاں سے مثبت پہلو گھر لے کے جائیں اور نظامِ ولایت کے تسلسل کو قائم رکھنے میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔پاکستان میں قیادت کے موضع پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملت جعفریہ پاکستان کے پہلے قائد علامہ سید محمد دہلوی سے جاری سفر علامہ مفتی جعفر حسین اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی سے ہوتاہوا موجودہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی تک پہنچا ہے ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی بڑی حکمت ،دانائی اور دانشمندی کے ساتھ ہماری قیادت فرما رہے ہیں اس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے جید علماء کرام ہمارے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی پاکستان میں اتحادِ بین المسلمین کی فضاء کو قائم رکھنے پر معترف ہیں علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک میں امن قائم ہے تو قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت و بصیرت کا ثمر ہے کہ آج ہم آزادانہ طریقے سے ملک میں عزاداری سید الشہداء کو بجا لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے قائد کے دستِ بازو بنیں اور قوم میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ علامہ شفاء نجفی نے بعد از نماز ظہرین تربیتی ورکشاپ میں شریک طلباء سے عقائد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفری طلباء کے لیے ضروری ہے کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کے حصول میں بھی دلچسپی بڑھائیں ہمارے بچوں کو محمد و آل محمد ﷺ کے بتائے ہوئے تعلیمات کی روشنی میں اپنے اندر ایسی مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کی سیرت و کردار کو دیکھ کر دیگر طلباء بھی آپ سے متاثر ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ محمد و آل محمد ﷺ کے بتائے گئے سنہری اصولوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہم عملی زندگی میں کامیاب ہو کرملک ترقی میں اہم کردار ادا کر یں ۔تیسرے روز کی آخری نشست سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیمی نوجوان کو کیسا ہو نا چاہیے کی اہمیت و افادیت پر مفصل روشنی ڈ التے ہوئے کہا کہ ہر مومن ایک مرکزی تنظیم کا جز ہے ۔ہر نوجوان کو عقیدہ کے لحاظ سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ تنظیم کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کے عقیدہ کو مضبوط کرے ۔ بعد ازاں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرحسن عباس نے آج کی آخری نشست میں اعلان کیا کل جے ایس او کے زیراہتمام اس چار روزہ تعمیرِ سیرت و تربیتی ورکشاپ / تعمیر مستقبل تعلیمی کنونشن کے آخری روز مورخہ 30جولائی 2017 بروز اتوار بوقت 12:00 بجے دوپہر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی شرکت و خصوصی خطاب فرمائیں گے۔