تازه خبریں

اسلام آباد : پاکستان اورسینیگال کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد : پاکستان اورسینیگال کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سینی گال کے ساتھ زراعت، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اورتجارت کا فروغ چاہتا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اورسینیگال کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سینی گال میں پاکستانی بینک کھولنے کا بھی جائزہ لے رہاہے جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینی گال پاکستان سےچمڑے کی مصنوعات اور ہلکی مشینری درآمدکرسکتا ہے ۔ وزیراعظم نے صدر میکی سال کے پاکستان میں سینیگال کا سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ وزیراعظم نے سینی گال کے صدر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے پر مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ سینی گال مسلم ملکوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔