• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

اسلام صرف مذہب نہیں مکمل ضابطہ حیات ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجدنقوی

اسلام صرف مذہب نہیں مکمل ضابطہ حیات ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجدنقوی

 خواتین اور بچوں کی تربیت کے خصوصی احکامات، مرد و عورت کا اسلام میں یکساں مقام، قائد ملت جعفریہ کا پیغام
 اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے،جس نے تمام شعبوں میں انسانی معاشروں اور انسانیت کی فلاح کی رہنمائی فرمائی

اسلام آباد/راولپنڈی24 نومبر2022 ء (جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اسلام صرف ایک مذہب نہیں مکمل ضابطہ حیات ہے ،جس نے انسانیت سے جڑے تمام پہلوﺅں کے حوالے سے نہ صرف رہنمائی فرمائی بلکہ اس کی روحانی و معاشرتی تربیت کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کے لئے مکمل اور جامع نظام وضع کیا ہے ، اسلام نے خواتین او رخصوصاً اطفال کی تربیت پر خصوصی احکامات دیئے تاکہ معاشرہ صحت مند بنیادوں پر قائم رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چند روز قبل گزرنے والے بین الاقوامی عالمی یوم اطفال اور 25 نومبر کو خواتین کے

خلا ف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے،جس نے تمام شعبوں میں انسانی معاشروں اور انسانیت کی فلاح کی رہنمائی فرمائی ہے ، جنگ ہو یا امن ، ہجرت ہو یا قیام ، تمام صورتوں میں رہنما اصول ایسے وضع کئے جورہتی دنیا تک مثال رہیں گے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بچوں سے متعلق قرآن پاک کے ساتھ احادیث نبوی بھی اس سلسلے میں انسانیت کی رہنمائی کرتی ہیں، حضوراکرم نے تاکید فرمائی کہ اپنے بچوں کی مختلف شعبہ حیات ہائے میں تربیت کریں جن میں والدین کے ساتھ حسن سلوک ، ادب و تہذیب اور گھڑ/اونٹ دوڑ، تیراندازی (وسائل دفاع و تربیت)تیراکی(حفاظت جاں کے ذرائع) کی تربیت کی تاکید فرمائی اس کے ساتھ ساتھ بچے کی عمر یعنی 7سال سے20 سال تک کس انداز میں تربیت کی جائے یہ اصول بھی وضع کیا تاکہ بچہ معاشرے کا نہ صرف ایک بہترین فرد بنے بلکہ یہ تربیت یافتہ جوان معاشرے کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کریں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خواتین پر تشدد کے خاتمے سے متعلق عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ اسلام نے مرد و خواتین کویکساں حقوق فراہم کئے ہیں ، اسلام کا واضح اور آفاقی پیغام ہے جو اسے دنیا میں دیگر تمام مذاہب سے ممتاز کرتاہے جس نے خواتین کے حقوق پر سب سے زیادہ نہ صرف زور دیا بلکہ متوجہ بھی کیا، خواتین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ ساتھ وارثت میں حق فراہم کیا اور خواتین کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی احکامات جاری کئے۔ معاشرے کی اصلاح کےلئے تنبیہ و تاکید ضرور البتہ تشدد کسی بھی طرح معاشرتی بگاڑ کےساتھ ساتھ غیر شرعی ہے ، اسلام کا واضح پیغام ہے کہ خواتین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، اسلام نے ماں،بہن، بیوی اور بیٹی کے ساتھ ساتھ محرم و نامحرم کی ذمہ دارایاں و حقوق بھی واضح کئے ہیں۔