سکردو: گلگت بلتستان:
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء بزرگ عالم دین، قائد محترم کے رفیق آغا علامہ سید محمد عباس رضوی سے ملاقات کی آغا صاحب کی خیریت دریافت کی اور موجودہ گلگت بلتستان کی تنظیمی فعالیت صوبائی اجلاس و دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا، آغا صاحب نے تنظیمی فعالیت میں مزید بھتری اور کامیابیوں کی خصوصی دعائیں دیں۔ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد بھی شریک تھے
۔