آج دفتر اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کی دعوت پروفاق المدارس شیعہ پاکستان کے جنرل سیکریڑی قبلہ علامہ افضل حیدری نے دفترکا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلتستان ڈویژن کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، علامہ شیخ محمد رضا بہشتی صدر اسلامی تحریک ضلع سکردو ،علامہ سید اکبر شاہ رضوی صدر اسلامی تحریک پاکستان ضلع کھرمنگ اور دفتری مسئول محمد شبیر حافظی نے قبلہ افضل حیدری صاحب کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر علاقا ئی اور تنظیمی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔۔۔ دفتر نے قبلہ علامہ افضل حیدری صاحب کو بلتستان بھر میں قائد محترم کی جانب سے فلاحی امور اور تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ علامہ اٰفضل حیدری نےڈویژن صدر قبلہ عبادی، ضلعی صدر قبلہ بہشتی، ضلع کھرمنگ صدر قبلہ رضوی اور دفتر کا شکریہ ادا کیا اورقوم وملت کی خدمات کو جاری و ساری رکھنے کی تاکید کی۔ اور قائد محترم کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی ۔