جعفریہ پریس کراچی کے دورے کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اندرون سندھ کے دورے پہ روانہ ہوے پہلے مرحلے میں مومنین و علماء کی بڑی تعداد نے نمائندہ ولی فقیہ کا نوابشاہ بائی پاس پر والہانہ استقبال کیا بعد ازاں پریس کلب میں پرہجوم کانفرنس کی نوابشاہ پریس کلب پہنچنے پہ صحافیوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو خوش آمدید کہا جس کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وھاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے مفصل گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال دھشت گدی کے مسائل اور محرم الحرام کے حوالے سے مسائل اور ان کے سدباب کے حوالے سے رھنمائی کی نوابشاہ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان جلسہ گاہ آمد پر امام بارگاہ لبیک یا حسین کے نعروں سے فضا گونج اٹھا قائد ملت جعفریہ نے اپنے خطاب میں کہا عزاداری کے جلوس کے راستوں میں پاکستان کے عوام رکاوٹ نہیں ہیں کچھ گروہ ہیں عوام کو گمراہ کیا جارہا ھے قائد نے کہا تمام مکاتب فکر کو عزاداری کی محفلوں میں دعوت دیں حسین ع سب کا ہے ہر شخص اپنے انداز میں حسین کا گم مناتا ہیں آپکو حق نہیں پہنچتا کے ان پر اعترض کریں ، قائد ملت جعفریہ نے مزید کہا اس بار کا محرم اپنے بل بوتے پر ماننا ہے” قائد ملت جعفریہ نے فرمایا کہ عزاداری سید الشھداء کے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے عزاداری ہر دور کے یزید کے چھرے سے نقاب الٹتی ھے قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ عزاداری کو دنیا کا کوئی قانون نہیں روک سکتا
بعد اذان قید ملت جعفریہ شاہ پور جہنیان میں ٢٥٠٠٠٠ کی لاگت سے تیار کردہ واٹر سپلائی پلانٹ کا افتتاح کیا