کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کی رہا ئش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں قا ئد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی،ایم کیو ایم پا کستان کے سر براہ فاروق ستار،پی ایس پی پا کستان کے سربراہ مصطفی کمال ،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محتر مہ شہلا رضا،جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو،علامہ عباس کمیلی،علامہ مرزا یوسف حسین،ممبر صوبائی اسمبلی انور رضا،میجرقمر عباس ،وسیم آفتاب،علامہ سید ناظر عباس تقوی،اسلم غوری ،موسیٰ عابدی ،علامہ کرم الدین واعظی سمیت شہر بھر کے مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی رہنماوُں نے شر کت کی اس مو قع پر خطاب میں قا ئد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اس وقت مملکت خداداد پا کستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اس صورتحال میں اتحاد وحدت بھائی چارگی کو فروغ دیا جائے تا کہ ملک کو در پیش مسائل سے نکالا جا سکے ہم نے ملک بھرمیں اتحاد اور وحدت کی فضاء قائم کر نے کے لئے اپنا بھر پوراور موثر کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی فضاء کو بہتر بناتے ہوئے تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے فر قہ واریت کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا