• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

اس پرآشوب دورمیں فرزند حسین ؑ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سفیر بن کر حسینی پیغام دینے آئی ہوں، سیدہ سدرہ نقوی

جعفریہ پریس- جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ۲۰ فروری بروز جمعۃالمبارک ڈویژنل آرگنائزرسرگودھا خواہر سیرت بتول کے ہمراہ سرگودھا کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور سرگودھا کے علاقہ گوجرانوالہ ، لوک دا شیخ اوربستی حسین شاہ میں منعقد حجاب آگاہی سمینازر اور تنظیمی نشستوں میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔سمینارز میں جے ایس او طالبات سرگودھا ڈویژن نے انکا بھر پور خیر مقدم کیا ،سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے خطابات میں حجاب آگاہی کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیم کو فعال بنانے کی ہدایات دی انھوں نے کہا جس طرح مولا حسینؑ فتنہ یزیدیت کی شروعات میں اپنے سفیروں کو مختلف شہروں میں بھیجا تاکہ مشکل دور میں شیعوں کو انکے فرائض بتائیں اور انکو تیار کریں اسی طرح دور حاضر میں جب حسینیوں پر پاکستان کی زمین تنگ کی جا رہی ہے فرزند حسینؑ سید ساجد علی نقوی نے اپنے نمائندوں شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او پاکستان کو شیعوں کی ڈھارس اور دادرسی کے لئے تیار کیا ہے آج میں جے ایس او پاکستان طالبات کی مرکزی آگنائزر آپ کے پاس فرزند زھرا ؑ سید ساجد علی نقوی کی سفیر بن کر حاضر ہوئی ہوں میں آپکو قائد محترم کا یہ پیغام دیتی ہوں کہ ملت کے مشکل وقت میں آپ خواہران ملت اپنا قلمی جہاد شروع کریں تعلیمی میدان میں ترقی کریں تربیتی پروگرا م منعقد کریں جس سے مذہب حقہ معاشرے میں اپنی علمی و عملی کاوشوں کی وجہ سے پہچانا جائے، قائد محبوب کا پیغام ہے کہ ہمیں کردار کی جنگ لڑنی ہے ہمیں علم و عمل میں ترقی کرنی ہے حجاب آگاہی مہم اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔خواہر سیدہ سدرہ نقوی نے خواہران کے ساتھ تنظیمی نشستیں بھی رکھی جس میں انکی تنظیمی رہنمائی کیااور انھوں نے خواہر فرحت بتول کو ڈسٹرکٹ آرگنائزر نامزد کر دیا۔ڈویژنل آرگنائزرسیرت بتول اور ڈسٹرکٹ آرگنائزر فرحت بتول اپنی بھرپور معاونت کا یقین دلایا ۔