تازه خبریں

اصفہان میں مجالس محرم اور ماتمداری کا سلسلہ

اصفہان میں مجالس محرم اور ماتمداری کا سلسلہ
ہیئت طلاب اردو زبان کی طرف سے منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے معاون مسئول فرہنگی (تشکل شہید عارف)جناب مولانا محسن رضا کشمیری صاحب نے خطاب کیا اور شہادت مولا عباس علیہ السلام پرمجلس کا اختتام کرتے ہوئے جلوس عزا کو برآمد کیا اور ماتمی انجمن سندھی برادران (برادر علی مدد سانگی، برادر کاظم علی اور برادر مغل خان وغیرہ) نےبڑے ہی پرسوز انداز میں نوحہ خوانی کی یہ جلوس عزا ستاد جامعہ المصطفی سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد علامہ مجلسی کے باہر اختتام پذیر ہوا اس تمام پروگرام کی نمائندگی چھ رکنی کمیٹی نے کی جس میں تشکل شہید عارف الحسینی کی طرف سے مسئول محترم برادر سید علی جعفر شمسی نے اپنی ذمہ داری کو نبھایا اور اس دوران مسئول نشر و اشاعت برادر سید محمد مسخر نقوی ماتمداری کے ساتھ عکسبرداری میں مشغول رہے برادران پاک و ھند نے بھر پور شرکت کی آخر میں مدرسہ حکیمیہ میں نیاز تقسیم کی گئی۔