افغانستان:مزارِشریف میں افغان فوجی کی فائرنگ ۔ سات امریکی فوجی زخمی

افغانستان کے صوبے مزارِ شریف میں افغان فوجی کی فائرنگ کے نتیجے میں سات امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق ایسی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ اُس پُرتشدد واقعہ میں کوئی غیر ملکی فوجی مارا بھی گیا ہو۔امریکی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔امریکی فوج کے ترجمان کےمطابق یہ واقعہ صوبہ مزارِشریف میں ایک فوجی کیمپ میں پیش آیا۔ گزشتہ ہفتے بھی ننگرہار صوبےمیں اِسی نوعیت کے ایک واقعے میں تین امریکی فوجی مارے گئے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here