افغانستان میں پاکستانی سفارتکار رانا نیر کا قتل قابل مذمت و افسوسناک ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی
دفترسے جاری بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتکار کا افغانستان میں قتل کیا جانا قابل مذمت ہے انہوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نیئر کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اُس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب وہ نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ رانا نیئر اقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کر تے تھے جب کہ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔