افغان صوبے نورستان میں فضائی کارروائی : 55 شدت پسند ہلاک
افغانستان کے صوبےنورستان میں فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
افغان فوجی حکام کے مطابق گزشتہ روز طالبان کے مختلف ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے گئے جسکے نتیجے میں طالبان کے دو اہم کمانڈروں سمیت پچپن شدت پسند مارے گئے جبکہ فضائی حملے میں بڑی مقدار میں شدت پسندوں کا اسلحہ بھی تباہ کیا گیا تاہم طالبان کے ترجمان نے کسی بھی ہلاکت کی تردید کی ہے