• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

اقتصادی راہداری اور سی پیک ملک کی ترقی کی ضامن منصوبے ہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائےقائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور سی پیک ملک کی ترقی کی ضامن منصوبے ہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے قائدملت جعفریہ پاکستان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔علامہ سید ساجد علی نقوی کاکہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ اور سی پیک کی تکمیل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے جہاں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا وہیں خطے اور خصوصاجنوبی ایشاء میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس جانب توجہ دلا تے رہے ہیں کہ پاکستان کو اپنے غیر معمولی محل وقوع کی وجہ سے فائدہ اُٹھانا چاہیے اورایسی پالیساں مرتب کرنی چاہیں جس سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔علامہ ساجد نقوی کاکہنا تھا کہ اقتصادی راہداری اور سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا متفق ہو نا خوش آئند ہے لہذامغربی اور مشرقی روٹ کے حوالے سے حکومت کو خد شات دور کرتے ہوئے اتفاق رائے کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے چاہییں۔