• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

امام رضا ؑ کا مقدس خانوادہ کسی بھ تعارف کا محتاج نہیں ولادت امام رضا پر قائد ملت کا پیغام

امام رضاؑ نے دین اسلام کی اساس اور بنیاد کو مستحکم کیاقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

امام رضاؑ نے دین اسلام کی اساس اور بنیاد کو مستحکم کیاقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
 
 
آپ ؑ کی حیات طیبہ، اقوال و افعال کی تقلید کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں
 
 غلبہ دین کی خاطر امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں اس منصب کو قبول کرکے عالم اسلام اور انسانیت کی رہبری و ہدایت کی
 
راولپنڈی/ اسلام آباد 11 جون 2022 ء(  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے11 ذی ذیقعدامام ہشتم امام علی بن موسی رضاؑ کے یوم ولادت باسعادت کے مبارک موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ آپ کے دور امامت میں حکمران طبقہ کیلئے امام رضا ؑ کی مقام و مرتبے اور عظمت کے پیش نظر اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ امام کو امور مملکت میں شامل کرکے آپ سے مشاورت و رہنمائی حاصل کریں چنانچہ غلبہ دین کی خاطر امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں اس منصب کو قبول کرکے عالم اسلام اور انسانیت کی رہبری و ہدایت کی۔بحث و نظر کے میدان میں خاص طور پر اس دور کے بڑے بڑے مدمقابل کو لاجواب کیا جن میں خاص طو ر پر سلیمان المروی خراسانی‘علی ابن محمد اور زندیق کے ساتھ دلائل و براہین پر مبنی گفتگو قابل ذکر ہیں جس سے نامور عیسائی عالم معروف کرخی نے مذہب اسلام قبول کیااسی طرح طب کے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دے کر رہتی دنیا انسانیت کی خدمت کی راہیں متعین کیں۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ دین اسلام کی اساس اور بنیاد کو مستحکم کرنے اور اپنے جد امجد پیغمبر گرامی کی تعلیمات سے زمانے کو بہرہ مند کرنے کی خاطر اپنے والد گرامی کی حضرت امام موسی کاظم ؑکی شہادت کے بعد انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میں منصب امامت کی ذمہ داریاں نبھائیں اور علوم و فنون‘ شعبہ طب‘ بحث و نظر، کرامات کے میدانوں میں خاص طور پر دین اسلام کی نشر و اشاعت کا فریضہ انجام دیتے ہوئے پیغمبرانہ مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں رہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام رضا ؑ کے علم و حکمت سے لبریز ارشادات سیاست و حکومت‘ سماجیات‘ اصلاح معاشرہ‘ انسانی و فلاح و ترقی اورر طب کے میدان میں سنہری مقالہ جات اور خاص طور پر ادیان عالم پر دین حق کی برتری اور جیسے امور میں رہنما اصول ہمیشہ کے لئے متلاشیان حق کے لئے مشعل راہ ہیں۔نامور اسلامی مورخ الذھبی نے امام رضا ؑ کی مدح و ثنا کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ”وہ امام ابوالحسن ہیں اور اپنے دور کے ہاشمیوں کے آقا و سردار ہیں وہ ان میں سے سب سے زیادہ شگفتہ اور متقی و پرہیزگار ہیں‘ مامون نے ان کے اس احترام کے سبب انہیں نوازا اور جانشین مقرر کیا“۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ائمہ اطہار ؑ کی سیرت و کردار کو اپناکر دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم کیا جاسکتا ہے اور امام رضا ؑ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرکے ان کے اقوال و افعال کی تقلید کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے سانچے میں ڈھال کر سنوار سکتے ہیں۔ زہر سے شہادت کئے جانے والے امام ہشتم امام رضا ؑ کا مزار مقدس مشہد میں آج بھی مرجع خلائق ہے۔
 ز