• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

امام ہادی(ع) کے فرزند “محمد بن علی” کے مزار پر خود کش حملہ، 100 سے زائد افراد شہید و زخمی + تصاویر

جعفریہ پریس۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر بلد میں واقع امامزادہ سید محمد بن علی الھادی کے مزار پر وہابی دہشت گرد تنظيم داعش کے خودکش حملے میں کم از کم 35 افراد شہید اور 65 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ 

اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور پہلے سید محمد بن علی الھادی کے مزار میں داخل ہوا اور لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ عید کی وجہ سے مزار پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے نتیجے میں 35 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 65 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو بغداد میں کرادہ ضلع میں ایک شاپنگ سینٹر کے باہر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بھی 300 کے قریب پہنچ چکی ہے۔