تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے آیت اللہ عزالدین حکیم کی ملاقات

امت مسلمہ کا مجتمع ہونا مسائل کا واحد حل ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل ، ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنےکی واحد کسوٹی اتحاد امت ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اب بھی وقت ہے امت مسلمہ یکسو ہو، علامہ ساجد نقوی کی بین الاقوامی مذہبی شخصیات و سکالرز سے ملاقات میں گفتگو

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جب تک امت مسلمہ مسائل کے حل کےلئے مجتمع نہیں ہوگی اس وقت تک نہ صرف اغیار کے دباﺅ میں رہے گی بلکہ ترقی کی راہیں بھی مسدود رہیں گی، مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین اور جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر عالم اسلام کے ترجیحی مسائل ہیں، اب بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ چھوٹے چھوٹے مفادات و اختلافات بھلا کر عظیم مقصد اور امت کی عظمت رفتہ کی بحالی کےلئے متحد ہو جو نہ صرف وقت کی ضرورت بلکہ آنیوالی نسلوں کےلئے رہنما اصول بھی فراہم کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالم اسلام کی ممتاز علمی و بیالاقوامی شخصیات آیت العظمیٰ سید سعید الحکیم کے فرزند و دوست اسلامی ملک عراق کی ممتاز شخصیت آیت آیت اللہ عزالدین الحکیم اور دوست ہمسائیہ اسلامی ملک جمہوریہ ایران سے ممتاز عالم دین و مجمع جہانی اہلبیت کے معروف سکالر آیت ا۔۔دری نجف آبادی کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا جنہوں نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے ان بین الاقوامی شخصیات کا پاکستا ن آمد پر خیر مقدم کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ ملاقات میں پاک ایران، پاک عراق سماجی، ثقافتی ومذہبی تعلقات کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ عالم اسلام کودرپیش مشکلات اور اتحاد امت کے بین الاقوامی موضو ع بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سید انتصار مہدی کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک مرتبہ پھر امت مسلمہ کے مسائل کے حل کو اتحاد امت کے اصول میں مضمر قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہی وہ واحد کسوٹی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہی نہ صرف معاشرے آگے بڑھ سکتے ہیں،اپنے معاشروں قائم دوریوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انتہاءپسندی و شدت پسندی کو بھی ختم کیا جاسکتاہے بلکہ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین و کشمیر کےلئے متحد آواز کیساتھ بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ بھی کیاجاسکتاہے۔