فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز، گن وائلینس آرکائیو کے مطابق جمعرات کی رات دیر گئے تک ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ستاون واقعات درج کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پینسلوانیا، ٹینسی، الاباما اور میشی گن ریاستوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں بیس افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے بدھ کے روز امریکی تاریخ کے ہولناک ترین واقعے میں ایک بیس سالہ نوجوان نے ریاست فلوریڈ کے شہر پارک لینڈ کے اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کرکے بیس افراد کو موت کی نیند سلا دیاتھا۔امریکہ میں ہرسال ہزاروں شہری فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پوری طرح آزاد ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات امریکی سماج کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکی قانون ساز ادارے اسلحہ کی آزادانہ نقل و حمل کو روکنے کے لیے قانونی سازی نہیں کر رہے۔