امریکہ نے پابندیاں عائد کیں تو وہ ایک مخلص دوست ملک کو کھو دے گا:ترک صدر
امریکہ نے پابندیاں عائد کیں تو وہ ایک مخلص دوست ملک کو کھو دے گا:ترک صدر

امریکہ نے پابندیاں عائد کیں تو وہ ایک مخلص دوست ملک کو کھو دے گا:ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اُردوان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے پابندیاں عائد کیں تو وہ ایک مخلص دوست ملک کو کھو دے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اُردوان نے کہا کہ ترکی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں امریکی پادری کی گرفتاری سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔امریکی پادری “اینڈریو برَنسن”پر دوہزارسولہ میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کی حمایت کا الزام ہے۔ترک حکام کے مطابق چند روز قبل پادری کو گرفتاری کے ڈیڑھ سال بعد جیل سے گھر منتقل کر کے نظربند کر دیا تھا۔ترک صدر کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اُس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے کہ ترکی میں زیرحراست امریکی پادری کو رہا نہ کیا تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی دی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here