امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سعودی عرب پہنچ گئے

امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس مشرق وسطٰی اور شمالی افریقی ملکوں کے دورے کے دوران سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
جیمز میٹس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کریں گے۔سعودی عرب جاتے ہوئے دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ اشتعال انگیز کارروائی ہے تاہم امریکہ، چین کے ساتھ ملکر کشیدگی کم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔جیمزمیٹس نے یمن کے تنازعے کا بھی سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ور کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مذاکرات کرائے جائیں۔ یمن میں جنگ بندی کے لیے اب تک سات ناکام معاہدے ہو چکے ہیں۔ اپنے ایک ہفتہ کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع مصر، اسرائیل، قطر اور جبوتی بھی جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here