امریکی کمیشن کی رپورٹ پاکستان میں مداخلت کے مترادف ہے،ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان زاہد علی آخونزادہ
پاکستانی قوانین میں رد و بدل کا مطالبہ افتراق پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
علامہ ساجد نقوی نے بانی اتحاد امہ کی حیثیت سے سامراجی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے۔ ترجمان
راولپنڈی/اسلام آباد 21 جون 2020 (جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے امریکی کمیشن کی پاکستان میں قوانین سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان میں افتراق پھیلانے کی درپردہ کوشش اور اسکی خود مختاری میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکی کمیشن رپورٹ میں پاکستانی قوانین میں رد و بدل کے دباو¿ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سامراج ہمیشہ معاشروں کو افتراق کا شکار کر کے، ملکوں پر جنگیں مسلط کر کے،طاقت کے بل بوتے پر کمزور ممالک کو زیر نگین کر کے اور عوام کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے اور سامراج بھی اسی روش پر چلتے ہوئے مختلف ممالک پر نہ صرف جنگیں مسلط کیے ہوئے ہے بلکہ وہ مختلف حیلے بہانوں سے کئی ممالک پر پابندیاں عائد کر کے ان کو کمزور بھی کر رہا ہے جبکہ اب وہ پاکستان کے قوانین میں رد و بدل کا عندیہ دے کر ایک خود مختار ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے جو عالمی قوانین سے انحراف ہے اور قابل مذمت فعل ہے۔
ترجمان نے مذید کہا کہ علامہ ساجد نقوی نے وطن عزیز پاکستان میں اتحاد کی کاوشوں میں ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اور بانی اتحاد بین المسلمین کے طور پر بھی تمام مکاتب فکر کو اتحاد کی ایک فکر پر مجتمع کر کے ملک کو فرقہ وارانہ تفریق سے نجات دلائی ہے جسکی بدولت آج پاکستان کو اتحاد امہ کے حوالے سے دنیا میں اہم اور منفرد حیثیت حاصل ہے۔ انہوں کہا کہ امریکہ پاکستان میں توہین رسالت کے قوانین ہوں یا کوئی بھی دوسرے قوانین ان میں رد وبدل کی ڈکٹیشن دے کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے جو قابل قبول نہیں۔
قائد ملت جعفریہ کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی عوام سامراجی قوتوں کے ایسے تمام مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے مستقبل میں بھی اتحاد و اتفاق کی عملی کاوشوں کو دوام بخشیں گے اور حالیہ امریکی کمیشن کی اس رپورٹ کو مسترد کر کے وطن عزیز پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت