جعفریہ پریس – ملک میں جاری دہشت گردی، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اورسانحہ مستونگ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل بلتستان کے اعلی عہدیداروں نےکہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خطر ناک ہے ، اس کے لئے حکمرانوں کو انتہائی اہم فیصلے کرنا ہونگے جس سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، دہشت گرد جہاں چاہیں کاروائی کرکے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ریاستی ادارے ان دہشت گردوں کے آگے بے بس ہیں یا پھر جان بوجھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،اگر یہی صورتحال رہی تو ملک کی سا لمیت خطرہ میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے سانحہ مستونگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، زائرین کے راستے پر تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے سانحات رونما ہو رہے ہیں، بے گناہ معصوم مسافروں کو بیدردی کے ساتھ بموں اور خودکش حملوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے- کوئٹہ میں لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں سمیت احتجاج کر رہے ہیں ان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے اوران کے مطالبات پر توجہ دی جائے . انہوں نے مرکز کے پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر 24 گھٹنہ میں مطالبات منظور نہیں کے گئے تو قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر کل بروز جمعہ پاکستان بھر کے احتجاجی مظاہروں کو دھرنوں میں تبدیل کردیا جائے گا اور پورے پاکستان کو جام کرنے کا اعلان کردیا جائے گا –
مقررین نےکہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اورسانحہ مستونگ کےخلاف نیز کوئٹہ مومنین سے اظہار یکجہتی کے لئے قائد ملت جعفریہ کے حکم پر کل بچے بوڑھے، جوان بزرگ اورخواتین گھر میں نہیں بٹھیں گی –
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت