انقلاب اسلامی عظیم رہنما کی قیادت میں کامیاب ہوا جس سے وہاں کی عوام کو سماجی، سیاسی، ثقافتی اور عالمی سطح پر نئی روح ملی۔ انقلاب اسلامی کی عزت اور طاقت میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی بنیاد ملی جدوجہد اور مضبوط مذہبی وابستگی ہے۔ تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کی بقا کا راز وہاں کی عوام کی نظام سے وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے۔ انقلاب اسلامی، اسلام کی سیاسی اور معنوی زندگی کا باعث بنا ہے اور لوگوں کو اسلام کی عظمت سے روشناس کرایا ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی