تازه خبریں

انچولی سانحے کیخلاف شیعہ علماء کونسل ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ نواب شاہ کا احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ پاکستان نواب شاہ کی جانب سے انچولی میں بم دھماکوں، پنڈی سانحہ، بیگناہ افراد کی گرفتاریاں، ماتمی جلوسوں کے خلاف سازشیں اورملک میں امام بارگاہوں کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی، مولانا عابد حسین زرداری، محمد حسین چانڈیو، سید افضال زیدی، سید ملازم حسین شاہ، مولانا عالم مری، سید سبحان علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ شیعہ سنی کو لڑانے کی گہری سازش ہے۔ مقرین نے کہا کہ انچولی واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس میں شیعہ سنی کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہ اور مساجد پر حملہ کرنے والے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مسلمان نہیں۔