• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن کا مشترکہ بحری فوجی گشت کا اعلان

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن نے جزیرہ منڈانائو میں وہابی دہشت گردوں کے خطرات کے سدباب کے لئے بحری فوج کے گشت کا اعلان کردیا ہے۔ ملائیشیا کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز سنگاپور میں جاری ایک سکیورٹی کانفرنس میں بتایا کہ تینوں ممالک نے بحری فوج کے مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ علاقے میں وہابی دہشت گردوں کے خطرات کا سدباب کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ممالک کی بحری افواج 19 جون سے مشترکہ فوجی گشت کا آغاز کر دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی گشت کا سلسلہ بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا، تاہم اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل فلپائن کے جنوبی علاقے مراوی پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا اور ملکی فوج اب بھی دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے۔