انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو ڈیتھ زون میں پہنچا دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین حکام نے پاکستانی شہری ذوالفقار علی سمیت 14 افراد کو سزائے موت دینے کے لئے مخصوص جزیرے نساکم بنگن پہنچا دیا ہے جہاں انھیں آج رات کو سزائے موت دے دی جائے گی۔ انڈونیشین حکام نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت ہر قسم کا بین الاقوامی دباؤ مسترد کرتے ہوئے اپنی عدالتوں کے سزائے موت پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ڈیتھ زون میں 17 ایمبولنسز بھی پہنچا دی گئی ہیں جن میں 14 تابوت بھی موجود ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی شہری کی سزائے موت کی تیاری مکمل
پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی انڈونیشین نژاد اہلیہ کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر نے ان سے ٹیلی فون کر کے پوچھا کہ بتائیں آپ اپنے شوہر کی لاش کہاں وصول کرنا پسند کریں گی۔ اس کے علاوہ سزائے موت پانے والے تمام افراد کے اہل خانہ کو بتا دیا گیا ہے کہ اب ملاقات کا وقت دوپہر12 بجے ختم ہو چکا ہے اور انڈونیشیا کے روحانی کونصلرز نے مخصوص لباس بھی زین تن کر لیا ہے۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی