اسلام آباد (  جعفریہ پریس  )  عالم ِ اسلام کے تمام مکاتب ِ فکر کے جیّد علماء کرام و مشائخ عظام نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کی سرخروئی و سرفرازی کا راز اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ باہم متحد ہو کر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جسکے لیے علماء کرام و مشائخ عظام کووطن عزیز پاکستان میں اُمت کی بہتر رہنمائی کیلئے خود میدان میں اترنا ہوگا۔جبکہ وطن عزیز کی سرحدات پر داعش کے مرتب ہونے والے اثرات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے علماء کرام و مشائخ عظام نے پاک فوج کے اقدامات کی بھی تائید کی اس امر کا متفقہ اعلان اسلام آباد کے معروف علمی ‘ تحقیقی ادارے جامعۃ الکوثر میں منعقدہ ’’ بین الاقوامی علماء و مشائخ اسلام کانفرنس میں کیا گیا جس میں برادر اسلامی ملک عراق سے حرم امام حسین ؑ سے آئے نمائندہ وفد کے سربراہان اور مہمانان خصوصی السید محمد علی الحلو اور السید جلو خان کے علاوہ ، قائد ِ ملت ِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، معر وف سکالر اور جامعتہ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی ،پیر ضیا اللہ شاہ بخاری ، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سنینٹر عبدالغفور حیدری، متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی مرکزی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے جامعہ الکوثر کی علماء و مشائخ اسلام کانفرنس کو اتحاد بین المسلمین کی بقاء اور عالم اسلام کو درپیش چلینجز سے نبردآزما ء ہونے کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کاوشین مسلسل انجام پذیر ہوئیں تو عالم اسلام باہم متحد ہو کر اسلام و انسانیت دشمن قوتوں کا مقابلہ اسلامی جذبے سے سرشار ہو کر کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے مگر بدقسمتی سے دشمن فرقہ واریت کا بیچ بو کر اس آفاقی دین کو بدنام کرنے کی مکروہ کوشش میں مصروف عمل ہے جوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں جائے گی ۔مقررین نے پاک سرحدات پر داعش کے اثرات کو پاکستان کے مسلمانوں کے لیے منڈلاتے خطرات قرار دیا اور اس ضمن میں سرحدات کے محافظ پاک فوج کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور برادر ملک عراق کو داعش کے خلاف کامیابی پر مبارکباد بھی دی ۔ مقررین نے آزادی اظہار رائے کے نام پر مغرب میں انبیاء علیہم السلام اور آسمانی صحائف کی مسلسل توہین کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اس ضمن میں واضح اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔جبکہ ملک میںنئے قوانین بنانے سے پہلے اسلامی تعلیمات کو ملحوظ خاطر رکھنے کی بھی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here