شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شہدائے سیہون شریف کی برسی کے اجتماع و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی کا آفاقی پیغام ہے کہ برائی سے اجتناب و نیکی کی تلقین یہ پیغام کسی مسلک رنگ نسل سے مخصوص نہیں بلکہ یہ آفاقی پیغام ہے ہم پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم تمام اچھائیوں کی تلقین کریں اور برائیوں سے اجتناب کریں ہماری یہ جدوجہد تمام طبقات کے حقوق کی جدوجہد ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ ملک میں کسی مسلکی و فرقہ وارانہ نصاب کے نفاذ کو قبول نہیں کریں گےہم نے ملک میں اتحاد امت کی بنیاد رکھی اور نصاب بھی مشترکات پر مبنی ہونا چاہئے ہم اس پر مسلسل کام کررہے ہیں ۔زائرین کا مسئلہ بیان کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ ریاست کا کام ہے ایسی پالیسی بنائے کہ زائرین کو سہولت ملے ناکہ ان کی تذلیل ہو یہ قابل قبول نہیں فورتھ شیڈول کی پابندیا ں بھی جھوٹ پر مبنی ہیں لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مرکزی صوبائی تحصیلی و یونٹ کے ذمہ داران صوبے بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام و کارکنان کو خوش آمدید کہا اور جدوجہد و تنظیمی نصب و نسق کی پاسداری کی نصیحت کی
برسی کے عظیم الشان اجتماع میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء وکونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی،نائب صدر حسنین مہدی،مولانا باقر نجفی،علامہ سید ناظر عباس تقوی،علامہ محسن مہدوی،زاہد علی اخونزادہ،علامہ اسد رضا نعیمی،علامہ اسد اقبال زیدی،علامہ رضی حیدر زیدی سمیت علمائے کرام و شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی